دبئی میں بھوکے کتوں کوبلی کھلانے پرانوکھی سزا

By: Samaa Web Desk
March 16, 2017

dubai cat

دبئی: بھوکے کتوں کو بلی کھلانے والے تین افراد کو تین ماہ تک روزانہ چڑیا گھر صاف کرنے کی سزا سنا دی گئی۔

دبئی کے حکمراں شیخ محمد بن راشد نے بھوکے کتوں کو بلی کھلانے کے الزام میں تین افراد کو حکم دیا ہے کہ وہ تین ماہ تک روازنہ چار گھنٹے تک ان کا چڑیا گھر صاف کریں۔ شیخ محمد بن راشد نے اس  عمل کو ظالمانہ اور بے رحمانہ قراردیتے ہوئے شدید مذمت کی اورتینوں افراد کو بطور سزا یہ حکم سنایا۔

تاحال یہ واضح نہیں کہ بھوکے کتوں کو بلی کھلانے والے پر کسی مقدمے کا سامنا کرنا پڑے گا یا نہیں۔ واقعے کے بعد دبئی پولیس کے میجرجنرل خلیل ال منصوری نے واضح کیا کہ نئے قانون کے تحت متحدہ عرب امارات میں جانوروں کے ساتھ ظلم کرنے والے افراد کو جیل اور جرمانوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

میجرجنرل خلیل ال منصوری نے عوام سے درخواست کی ہے کہ اس قسم کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ نہ کی جائیں۔ سماء

Email This Post
 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.