Wednesday, October 27, 2021  | 20 Rabiulawal, 1443

متحدہ عرب امارات کا حیران کن اعلان

SAMAA | - Posted: Feb 17, 2017 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: Feb 17, 2017 | Last Updated: 5 years ago

uae
دبئی : متحدہ عرب امارات نے مریخ پر انسانی شہر آباد کرنے کے اعلان نے سب حیران کر دے گا۔

دبئی کے حکمراں شیخ محمد بن راشد المکتوم نے مریخ پر ایک صدی بعد 2117ء میں مریخ پر ایک انسانی شہر آباد کرنے کا اعلان کیا ہے۔یہ منصوبہ دبئی کے سو سالہ قومی پروگرام برائے سائنسی ترقی کا حصہ ہے۔اس کے تحت لوگوں کو مریخ پر لے جایا جائے گا۔

a29f2cb3334048d1800a8ba53fc27268_18

اس اعلان کے دوران ایک ورچوئل پریزینٹیشن دی گئی ہے اور اس میں مریخ پر شہر کے تصور کے بارے میں مکمل تصویری تفصیل بیان کی گئی ہے۔دبئی سے شائع ہونے والے اخبار گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق ”اس منصوبے پر اس شعبے میں خصوصی مہارت رکھنے والی بین الاقوامی تنظیموں اور سائنسی اداروں کے ساتھ تعاون کے ذریعے عمل درآمد کیا جائے گا۔

zshsa1yehczp79uc

اماراتی انجنیئروں کی ایک ٹیم ،سائنس دانوں اور محققین کے ایک گروپ نے مریخ پر پہلے انسانی شہر کو آباد کرنے کا تصور پیش کیا ہے، یہ شہر روبوٹس بنائیں گے۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube