Thursday, August 6, 2020  | 15 Zilhaj, 1441
ہوم   > دلچسپ و عجیب

بھارت میں لڑکے کی دم کو کاٹ دیا

SAMAA | - Posted: Oct 8, 2016 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Oct 8, 2016 | Last Updated: 4 years ago

baa003aef6fcbb73b0dc330ab6d8723f
ناگپور : بھارت میں نوجوان کی ریڑھ کی ہڈی کے نیچے سے ابھرنے والی بیس سینٹی میٹر لمبی دم کو سرجری کے ذریعے جسم سے الگ کر دیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارت کے شہر ناگپور میں نوجوان کی ریڑھ کی ہڈی کے نیچے سے ابھرنے والی بیس سینٹی میٹر لمبی دم کو سرجری کے ذریعے جسم سے الگ کر دیا گیا۔

Surgery-on-the-Lifeline-Express
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اٹھارہ سالہ نوجوان کی پشت پر یہ دم اس کی چودہویں سالگرہ کے بعد سے ظاہر ہونا شروع ہوئی تھی۔ نوجوان اور اس کے گھر والوں نے شروع شروع میں اس بات کو چھپا کر رکھا کیونکہ انھیں ڈر تھا کہ لوگ یہ جاننے کے بعد ان کے بچے کا مذاق اڑائیں گے۔

تاہم آخر کار جب یہ دم حد سے زیادہ بڑھنے لگی اور اس میں ہڈی بننا شروع ہوئی تو انہوں نے ڈاکٹر کے پاس جانے کا فیصلہ کیا، ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر رحم مادر کے اندر ہی اس نوجوان کی ریڑھ کی ہڈی کے پھیلنے کے نتیجے میں یہ دم بن گئی ہو تاہم وہ ظاہر اس کے بڑے ہونے کے بعد ہوئی ہے، تاہم آپریشن کے ذریعے دم کو الگ کرنا زیادہ مشکل مرحلہ نہیں ہے۔

MRI
بعض اوقات ایسی دم اس صورت میں بننا شروع ہو جاتی ہے جب ریڑھ کی ہڈی ہموار ہو جائے، اس آپریشن کے بعد اس بچے کو چند دنوں کے لیے اسپتال میں ہی رکھا جائے گا جس کے بعد وہ گھر جا سکیں گے۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube