Monday, December 6, 2021  | 30 Rabiulakhir, 1443

دماغی طور پر مردہ خاتون نے بچے کو جنم دیا

SAMAA | - Posted: Jun 8, 2016 | Last Updated: 6 years ago
SAMAA |
Posted: Jun 8, 2016 | Last Updated: 6 years ago


لزبن : پرتگال میں چار ماہ سے دماغی طور پر مردہ خاتون نے بچے کو جنم دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پرتگال میں چار ماہ سے دماغی طور پر مردہ خاتون نے ایک بچے کو جنم دیا ہے۔

پرتگالی ذرائع ابلاغ کے مطابق دارالحکومت لزبن کے اسپتال میں چار ماہ سے دماغی طور پر مردہ خاتون نے سیزرین سیکشن میں 32 ہفتوں کے ایک بچے کو جنم دیا ہے اور اس کا وزن 2.35 کلوگرام ہے، اس خاتون کو 20 فروری کو دماغ کی شریان پھٹنے کے بعد دماغی طور پر مردہ قرار دے دیا گیا تھا۔

اس وقت وہ خاتون حاملہ تھی اور طبی معائنوں سے سامنے آیا تھا کہ اس کا بچہ صحت مند حالت میں ہے جس کے بعد اس بچے کے والد نے خاتون کو اسی حالت میں رکھنے کی حامی بھری تھی۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے بچہ اچھی حالت میں ہے تاہم انھوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ ابھی تک وہ خاتون مصنوعی طور پر زندہ ہے یا نہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل جنوری میں پولینڈ کے شہر راکلا میں اسی طرح ایک بچے کی پیدائش ماں کے دماغ کو مردہ قرار دیے جانے کے 55 روز بعد ہوئی تھی۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube