Tuesday, November 30, 2021  | 24 Rabiulakhir, 1443

اسپین میں مردوں کا زنانہ امتحان

SAMAA | - Posted: Jul 3, 2015 | Last Updated: 6 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 3, 2015 | Last Updated: 6 years ago

اسٹاف رپورٹ:

میڈرڈ : اونچی اونچی ایڑیاں ہوں اور ان پر دوڑنے کا مقابلہ ہو تو دلچسپیوں کا راستہ کون روک سکتا ہے؟ ایسا ہی ہوا اسپین کے شہر میڈرڈ میں، جہاں مردوں اور خواجہ سراؤں نے اونچی سینڈلز پہن کر دوڑ لگائی اور دیکھنے والوں کا رش لگ گیا۔

میڈرڈ کی سڑکیں تھیں، اور جہاں پر اونچی اونچی سینڈلز پر ٹیپ سے جکڑی ایڑیوں کے ساتھ دوڑ کا مقابلہ ہوا اور مقابلہ کے شرکاء مرد ہوں یا خواجہ سراؤں، سب کو دیکھنے کا موقع کون گنوائے گا؟ سارا شہر اکٹھا ہوگیا اور یوں لمحے بھر میں تفریح کا سامان ہوگیا۔

اس انوکھی دوڑ کو دیکھنے والوں میں خواتین کی بڑی تعداد نظر آئی، اس دوڑ میں شرکت کیلئے امریکا سے بھی خواجہ سرا دوڑے چلے آئے، یہ مقابلہ نیویارک کے جیسن نے جیتا، اور دوستوں سے خوب داد وصول کی۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube