فلپائن میں خصوصی کچن تیار، پالتو جانور مٹھائیاں اور کیک کھائیں گے

Samaa Web Desk
September 11, 2014
فلپائن میں خصوصی کچن تیار، پالتو جانور مٹھائیاں اور کیک کھائیں گے

اسٹاف رپورٹ

منیلا : فلپائن میں خصوصی کچن تیار ہوگیا جہاں رنگ برنگی مٹھائیاں اور مزے مزے کے کیک بنیں گے لیکن یہ سب کچھ صرف پالتو جانوروں کیلئے ہوگا۔

منہ میٹھا کرنے کا پورا انتظام ہے، پر کیا کریں خصوصی پیشکش صرف روکی، ٹومی اور جیکی کیلئے مخصوص ہے، منیلا کا یہ پیٹ کچن خاص طور پر پالتو جانوروں کیلئے بنایا گیا ہے، ہوٹل کا عملہ نت نئی سوئٹ ڈشز بنانے  میں مصروف رہتا ہے، تمام میٹھوں اور کیکس کی تیاری میں حفظان صحت کا بھی خیال رکھا جاتا ہے۔

پیٹ کچن کا آغاز رواں سال مارچ میں کیا گیا، لذیذ مٹھائیوں نے اس کی شہرت ملک بھر میں پھیلادی، فلپائن کے کونے کونے سے لوگ اپنے جانوروں کے ہمراہ اس ہوٹل کا رخ کررہے ہیں۔ سماء