اسموگ کادائرہ وسیع،پختون خوابھی متاثر،درجنوں بیمار

November 7, 2017

پشاور:پنجاب سے فضائی آلودگی یااسموگ نے خیبرپختون خواکارخ کرلیاہے۔ پشاورمیں بھی درجنوں افراد اسموگ کےباعث مختلف بیماریوں کاشکارہوئےہیں۔

سماءکےمطابق پشاورکےلیڈی ریڈنگ اسپتال میں اسموگ سے متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ بڑی تعداد میں لوگ آلودگی کے باعث بیماریوں میں مبتلا ہوکر اسپتالوں کا رخ کررہے ہیں۔

ڈاکٹرز نےمشورہ دیاہےکہ باہرنکلنےوالے افراد ماسک استعمال کریں اور باہر کی اشیاء کھانےسے پرہیزکریں۔ سماء

Email This Post
 

:ٹیگز

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.