.
اپوزیشن رہنما شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بدھ سے نواز شریف کے علاج کا سلسلہ شروع ہو جائے گا، بدھ کو ڈاکٹرز ان کا معائنہ کریں گے۔ لندن آمد پر میڈیا سے گفتگو میں شہباز شریف نے کہا کہ سب لوگ دعا کريں کہ نواز شريف مکمل صحتياب ہو کر وطن واپس پہنچيں، بدھ کو نواز شريف کا ڈاکٹر کے ساتھ پہلا اپائنٹمنٹ ہے، سفر ميں تمام طبی سہوليتيں اور ڈاکٹرز موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ تمام پاکستانيوں کا شکريہ، مزید دعائے صحت کی اپيل کرتا ہوں۔