Sunday, January 16, 2022  | 12 Jamadilakhir, 1443

جسٹس کھوسہ کی تقریر پرسرکاری کیمرے اچانک بندکیوں ہوئے؟ 

SAMAA | - Posted: Jan 14, 2022 | Last Updated: 1 day ago
Posted: Jan 14, 2022 | Last Updated: 1 day ago

 

لاہور ہائی کورٹ کے سابق جج رضا رضوی کی کتاب "ریڈنگ دی کنسٹرکشن" کی رونمائی جمعرات کو اسلام آباد میں ہوئی۔ 

تقریب میں عدلیہ کی نامور ہستیوں بشمول سپریم کورٹ کے چیف جسٹس گلزار احمد، جسٹس عمر عطاء بندیال اور پاکستان کے سابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے بھی شرکت کی۔ 

پروگرام کی ریکارڈنگ پی ٹی وی نے کی جبکہ پرائیوٹ ٹی وی چینلز کے کیمروں کو ریکارڈنگ کی اجازت نہیں تھی۔ تقریب میں ایک عجیب بات یہ دیکھنے میں آئی کہ جیسے ہی جسٹس سعید کھوسہ نے اپنی تقریر کا آغاز کیا تو پروگرام کی نشریات رک گئی تاہم جب وہ بحال ہوئی تو اس وقت جسٹس گلزار احمد گفتگو کر رہے تھے۔ 

سماء کے رپورٹر ذولقرنین اقبال جو سپریم کورٹ کی باقائدگی کے ساتھ کوریج کرتے ہیں اس موقع پر موجود تھے۔ جانیے ان کی زبانی کہ ایسا کیا ہوا جو پی ٹی وی کو نشریات روکنی پڑگئی۔ 

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube