Friday, January 21, 2022  | 17 Jamadilakhir, 1443

پاکستانی سرحد میں داخل ہونے والا بھارتی سانبھر پکڑا گیا

SAMAA | - Posted: Dec 3, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Dec 3, 2021 | Last Updated: 2 months ago

رینجرز نے پاکستانی سرحد میں داخل ہونے والے ایک بھارتی سانبھر کو پکڑ لیا۔

نایاب نسل کا سانبھر راوی سائفن سے پی آر بی نہر میں گرگیا تھا جسے رینجرز نے ریسکیو کرکے محکمہ جنگلی حیات کے حوالے کردیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کچھ برسوں میں ایک درجن سےزائد سانبھر ہرن پاکستان کا باڈر کراس کرچکے ہیں۔

محکمہ جنگلی حیات نے سرحد پار کے پردیسی ہرن کو لاہور سفاری پارک منتقل کر دیا جہاں نایاب ہرن کی خوب خاطر مدارت ہو رہی ہے۔

اس سے قبل بھی ایک درجن سے زائد انڈیا کے سانبر ہرن باڈر کے راستے پاکستان آ چکے ہیں جنہیں  مخلتف شہروں کے چڑیا گھر میں منتقل کر دیا جاتا ہے کیوں کہ پاکستان میں ہرن کی یہ نسل موجود نہیں۔

محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق موسم سرما میں ایک یا دو ہرن ہر سال پاکستانی سرحد پر کر لیتے ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube