Friday, January 28, 2022  | 24 Jamadilakhir, 1443

وزیراعظم عمران خان نےچینی صدرماؤ زے تنگ کا قصہ سنادیا

SAMAA | - Posted: Nov 29, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 29, 2021 | Last Updated: 2 months ago

پیر کو وزیراعظم عمران خان نے القادر یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب میں ڈاکٹراشفاق احمد کا واقعہ سنایا اور بتایا کہ جب ڈاکٹر اشفاق احمد چین گئے تو ان کی چینی صدر چئیرمین ماؤ زے تنگ سے ملاقات ہوئی۔ دریائے ینگ سی کے باہر ہونے والی اس ملاقات میں چئیرمین ماؤ نے ڈاکٹر اشفاق احمد سے پوچھا کہ آپ کا تعلق کہاں سے ہے۔ اس پر انھیں بتایا کہ پاکستان سے یہاں آیا ہوں۔ چئیرمین ماؤ نے کہا کہ پاکستان ایک عظیم ملک اور قوم ہے۔انھوں نےمزید بتایا کہ چئیرمین ماؤ نے ایک واقعہ سنایا کہ پاکستان میں چینی سفارت خانے میں سخت گرمی کے موسم میں سفارت کار شطرنج کھیل رہا تھا۔ اس کا پارٹنرپاکستانی تھا اور روزے سے تھا۔ وہ کئی بار اندر جاکر سر کو پانی سے گیلا کرتا اور آکر بیٹھ جاتا۔سفارت کار نے اس سے سوال کیا کہ اگر تم روزے کی حالت میں پانی پی لو تو کون دیکھ لے گا۔ اس پران نے جواب دیا کہ اللہ دیکھ رہا ہے۔ اس پر چئیرمین ماؤ نے کہا کہ جو قوم گرمی میں اللہ کے خوف سے جھوٹ نہیں بول سکتی وہ کچھ غلط نہیں کرسکتی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube