Friday, December 3, 2021  | 27 Rabiulakhir, 1443

ملتان: ایل پی جی کے بعد لکڑی بھی مہنگی ہوگئی،شہری پریشان

SAMAA | - Posted: Oct 20, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Oct 20, 2021 | Last Updated: 1 month ago

سوکھی لکڑی 900 روپے فی من تک پہنچ گئی،شہری

ملتان میں موسم تھوڑا سرد ہوتے ہی ایل پی جی کے بعد لکڑی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوگیا جس سے شہری پریشانی کا شکار ہیں۔

لکڑی 650 روپے فی من سے بڑھ کر 800 روپے فی من فروخت کی جانے لگی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ایل پی جی اتنی مہنگی ہوگئی اور اب گیلی لکڑی 350 روپے من اور سوکھی لکڑی 800 سے 900 روپے تک مل رہی ہے جس کے باعث غریب کے لیے اسے خریدنا اب تقریباً ناممکن ہوچکا ہے۔

دوسری جانب ٹال مالکان نے مہنگائی کا سارا ملبہ پیڑول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر ڈالتے ہوۓ مستقبل میں مزید لکڑی مہنگی ہونے کا عندیہ دے دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پٹرول مہنگا ہوگیا ہے جس سے اب ان کا کرایہ ہی پورا نہیں ہو رہا۔ ان کامزید کہنا تھا کہ لکڑی پہلے سے ہی مہنگی ہے اور اب تو قیمتیں مزید اوپر جائیں گی۔

شہریوں نے حکومت سے  مہنگائی کے سونامی کو کنٹرول کرنے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube