Thursday, September 23, 2021  | 15 Safar, 1443

دریائے سوات،کوئلوں پربھناگوشت اورسیاحوں کی ڈبل عید

SAMAA | - Posted: Jul 23, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 23, 2021 | Last Updated: 2 months ago

جنت نظیروادی میں ملک بھر سے آئےسیاحوں کا میلہ

عید کے پرمسرت موقع پر دریائے سوات کے کنارے ملک بھر سے آنے والے گرمی کے ستائے سیاحوں کا میلہ سا سج گیا جہاں لوگوں نے سہانے موسم اور کوئلوں پربھنے ہوئے مزیدار گوشت کا بھی لطف اٹھایا۔

عید کی خوشیاں دوبالا کرنے جہاں لوگوں نے دریائے سوات کے کنارے گرما گرم پکوانوں پر ہاتھ صاف کیے وہیں وہ ٹھنڈی ہواؤں اوردلفریب نظاروں سے بھی خوب لطف اندوز ہوئے۔

اس موقع پر گھڑسواری اورکشتیوں ميں سفر نے تو بچوں کے دل ہی جیت لیے۔ بچے پارک میں جھولوں پر جھولے اور پھر پانی میں خوب ڈبکیاں بھی لگائیں اور پھر مزے مزے کے کھانوں سے لطف اندوز ہوئے۔

لاہور سے آئی ہوئی ایک خاتون کا کہنا تھا کہ گرمی سے بہت تنگ آ چکے تھے تو سوات کا رخ کیا جہاں موسم بہت پیارا ہے اور بچے بھی بہت محظوظ ہو رہے ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube