Sunday, September 26, 2021  | 18 Safar, 1443

کیا سوشل میڈیا لوگوں کے خیالات تبدیل کرتا ہے؟

SAMAA | - Posted: Jul 15, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Jul 15, 2021 | Last Updated: 2 months ago

جہاں لوگ سوشل میڈیا کو اپنی ضرورت کیلئے استعمال کرتے ہیں، وہیں سوشل میڈیا کا استعمال آپ کے خلاف ایک ہتھیار بھی بن سکتا ہے۔ کچھ لوگوں کا یہ ماننا ہے کہ دوسروں کی زندگی کی ہر پریشانی کا سبب سوشل میڈیا ہی ہے۔
عموماً لوگ سوشل میڈیا کا استعمال کسی بھی مسئلے یا برائی کے خلاف آواز اٹھانے کیلئے کرتے ہیں۔ یا پر ایسی پوسٹ جس میں کسی مسئلے یا چیز سے متعلق ان کی رائے دی گئی ہو۔ جیسے مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونی فوج کی یلغار وغیرہ شامل ہیں، یا آپ مسئلہ کشمیر کو لے لیں۔
ایک رپورٹ کے مطابق دنیا میں انٹرنیٹ ایکٹو صارفین کی تعداد 4.66 ارب ہے جو دنیا کی کُل آبادی کا 59.5 فیصد ہے، جس میں سے تقریباً 4.2 ارب صارفین سوشل میڈیا پر موجود ہیں۔
جنوری 2021 میں پاکستان میں انٹرنیٹ ایکٹو یوسرز کی تعداد تقریباً چھ کروڑ 10 لاکھ ریکارڈ کی گئی جس میں سے 4 کروڑ 60 لاکھ صارفین سوشل میڈیا پر موجود ہیں۔ واضح رہے پاکستان میں 2020 سے 2021 کے دوران انٹرنیٹ صارفین کی تعداد 24 فیصد زیادہ رہی۔
اس ویڈیو میں ایسی مثالیں شامل کی گئی ہیں، جس سے آپ کو اندازہ ہوگا کہ مثبت سوچ اجاگر کرنے میں سوشل میڈیا کا کتنا اہم کردار ہے۔ جس سے نہ صرف ٹرینڈ سیٹ ہوئے بلکہ لوگوں کی سوچ بھی تبدیل ہوئی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube