Thursday, January 20, 2022  | 16 Jamadilakhir, 1443

لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت مسترد ہونے پر ملزم فرار

SAMAA | - Posted: May 17, 2021 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA |
Posted: May 17, 2021 | Last Updated: 8 months ago

Bail Reject LHR 17-05

سسرالیوں سے فراڈ کے ذریعہ گاڑی ہتھیانے والا ملزم لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت مسترد ہونے پر احاطہ عدالت سے فرار ہوگیا۔ ملزم ابو الحسن نے اپنے خلاف گرفتاری سے بچنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا اور درخواست ضمانت دائر کی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سردار نعیم نے گوجرانوالہ کے رہائشی کی درخواست ضمانت کو دلائل سننے کے بعد مسترد کر دیا۔

ملزم نے عدالتی حکم سنتے ہی احاطہ عدالت سے فرار ہونے کی کوشش تو اس کے سسرالیوں نے اس کا راستہ روکا، اس پر ملزم کے رشتہ اور مخالفین آپس میں گتھم گتھا ہوگئے اور اسی دوران ملزم کے بھاگنے کی کوشش میں کپڑے بھی پھٹ گئے لیکن وہ پھٹے کپڑوں کیساتھ ہی بھاگنے میں کامیاب ہوگیا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube