ٹماٹرکی چٹنی افطاردسترخوان کی جان

SAMAA | - Posted: Apr 27, 2021 | Last Updated: 1 week ago
SAMAA |
Posted: Apr 27, 2021 | Last Updated: 1 week ago

چٹنی ميں ٹماٹر،پودینہ،کچےآم،سبزمرچوں سمیت کئی اجزاءشامل

رمضان المبارک میں افطار دسترخوان کی لذت چٹ پٹے لوازمات کے بنا ادھوری رہتی ہے،پشاوری بھی اپنی افطاری کا مزہ ٹماٹر کی لذيذ چٹنی سے دوبالا کرتے ہیں۔

نصف صدی کا قصہ ہے دو چار برس کی بات نہیں لگتا ہے یہ مصرعہ شاعرنے گذشتہ پانچ دہائیوں سے مقبول پشاورقصہ خوانی بازار کی چٹخارے دار ٹماٹر کی چٹنی کےلئے ہی کہا ہو جس کے مزے سے لطف اندوز ہونے کے لئے شہریوں کو رمضان کا انتظار رہتا ہے۔

چٹنی ميں ٹماٹر، پودینہ، کچے آم، سبز مرچوں سمیت کئی اجزاء شامل ہوتے ہیں ۔

شہری دورو نزدیک سے اسکی خریداری کے لئے آتے ہیں اور لذیذ چٹنی سے اپنی افطاری کی رونق بڑھاتے ہیں

چٹنی کے ہاتھوں ہاتھ فروخت ہونے کی ایک خصوصیت گاہکوں کے سامنے ہی اسکی تازہ تازہ اورجھٹ پٹ تیاری ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube