روسی ٹی وی کے لائیو بیپر کی ویڈیو وائرل
روس میں ایک کتے کو غالباً خاتون رپورٹر کی رپورٹنگ پسند نہیں آئی جس کی وجہ سے وہ ان کا مائیک ہی لے کر فرار ہوگیا۔ سوشل میڈیا پر خاصی زیادہ وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ روسی ٹی وی کی ایک رپورٹر لائیو بیپر کے ذریعے موسم کی صورت حال بتارہی تھیں کہ اسی دوران ایک کتا دوڑتا ہوا آیا اور اس رپورٹر کے مائیک پر جھپٹ پڑا۔ دیکھیے ویڈیو۔