شہری خالی سڑک دیکھ کر تیزی سے گاڑیاں دوڑاتے ہیں
کراچی کے مصروف ترین یونیورسٹی روڈ پر دن کے وقت بہت ٹریفک ہوتا ہے مگر جیسے ہی رات کا وقت قریب آتا ہے تو روڑ پر سناٹا چھا جاتا ہے اور تيز رفتار گاڑی چلانے والے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔
ٹريفک قوانين کے مطابق اس شاہراہ پر گاڑی کی رفتار زیادہ سے زیادہ 50 کلو میٹر فی گھنٹہ ہونی چاہیئے مگر شہری خالی سڑک دیکھ کر تيزی سے گاڑياں دوڑاتے ہيں جس کے نتيجے میں حادثات رونما ہوتے ہیں۔ اس شاہراہ پر اسپیڈ لمٹ کا بورڈ ڈھونڈنے سے نہيں ملتا جس سے شہریوں کو پتہ چل سکے کہ رفتار کتنی رکھنی ہے۔ اس سڑک پر کئی جگہوں پر اسٹریٹ لائٹس بھی نہیں۔