Tuesday, December 7, 2021  | 2 Jamadilawal, 1443

مشاہد اللہ خان کو جب کراچی ریگل چوک پرپیٹا گیا

SAMAA | - Posted: Feb 18, 2021 | Last Updated: 10 months ago
Posted: Feb 18, 2021 | Last Updated: 10 months ago

لیگی رہنماء 12 سال سے سینیٹر تھے

مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مشاہد اللہ خان بدھ 17 فروری کی شب اسلام آباد میں انتقال کر گئے۔ وہ پچھلے 12 سال سے سینیٹر تھے اور ن لیگ نے انہیں ایک بار پھر آئندہ انتخابات کے لیے سینیٹ کا ٹکٹ جاری کیا تھا۔

سماء ٹی وی اسلام آباد کے بیورو چیف خالد عظیم چوہدری نے مشاہد اللہ خان کے سیاسی کیریئر پر ایک نظر ڈالی ہے۔ مشاہد اللہ خان کو ن لیگ کا وفادار سمجھا جاتا تھا۔

مشاہد اللہ خان کو ایک مرتبہ کراچی کے ریگل چوک پر اس وقت تشدد کا نشانہ بنایا گیا جب وہ 1999 میں جنرل (ر) پرویز مشرف کی فوجی بغاوت کے خلاف پریس کانفرنس کر رہے تھے۔ اس دوران انکے کپڑے پھٹ گئے جبکہ انہیں ایک ماہ سے زیادہ عرصے کے لیے سینٹرل جیل اور پھر لانڈھی جیل منتقل کر دیا گیا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube