وزیراعظم اوپن سماعت کیلئےالیکشن کمیشن کو خط لکھیں
حکومت نےفارن فنڈنگ کیس کی اوپن سماعت کرانےکےاعلان پربدستوررضامندی ظاہر کی ہے۔ مشیرِپارلیمانی اموربابراعوان نےنواز شریف سمیت سیاسی جماعتوں کی قیادت کو سماعت میں بلانے کا مطالبہ کردیا ہے۔ مسلم لیگی رہنماء شاہدخاقان عباسی نے کہا ہے کہ وزیراعظم اوپن سماعت کیلئے الیکشن کمیشن کو خط لکھیں۔