ڈیمانڈ پوری نہیں کرپاتا، شاہ کمین
سوات کے بالائی علاقوں میں گھروں میں مکھیاں پال کر شہد حاصل کرنے کی روایت آج بھی زندہ ہے۔ تحصیل مٹہ کے پہاڑی علاقہ سخرہ کے رہائشی شاہ کمین خان نے گھر اور حجرے میں مخصوص برتن رکھ کر لاکھوں مکھیاں پال رکھی ہیں۔ محکمہ تعلیم سے سبکدوش ہونے والے 63 سالہ شاہ کمین سالانہ تقریباً چار سے پانچ سو کلوگرام شہد حاصل کرتے ہیں۔ دیکھئے شہاب الدین کی رپورٹ