جوڑی نہ مل سکی
جانور ہو یا انسان، جوڑوں میں رہنا پسند کرتے ہیں۔ مگر لاہور چڑیا گھر میں ایسا نایاب پرندہ ہے جس نے پوری عمر اکیلے ہی گزار دی۔ لاہور چڑیا گھر میں قید کساوری 56 برس سے ہم سفر کامنتظر ہے۔ انتظامیہ کے مطابق 1971 میں جب کساوری 5 سال کا تھا تو اسے اس کی مادہ کے ہمراہ نیوزی لینڈ سے خرید کر پاکستان لایا گیا۔ کچھ عرصہ بعد وہ چل بسی اور پھر کوششوں کے باوجود اس کا ساتھ نبھانے کوئی نہ آسکا۔ دیکھیے اس رپورٹ میں