ابھی آزمائشی مراحل میں ہے
بلی کی میاؤں میاؤں کو سمجھنے کے لیے حال ہی میں ایمازون کے سابق انجینئر نے ایک ایسی ایپ تیار کی ہےجوبلی کی آوازکا ترجمہ کرتی ہے۔اس ایپ کا نام میوٹاک ہے جب کہ ایپ بنانے والے انجینئر کا کہنا ہے کہ یہ ابھی آزمائشی مراحل میں ہے جو کہ پالتو بلی اور اس کے مالک کے لیے بہت معاون ثابت ہوگی۔ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ بلی جب میاؤں میاؤں کرتی ہے تو اس کے تقریباً 9 مختلف ارادے ہوتے ہیں اور وہ ان ارادوں کے اظہار کے لیےمختلف انداز سےمیاؤں میاؤں کی آواز نکالتی ہے۔ان 9 ارادوں میں بھوک ،تکلیف وغیرہ شامل ہیں۔