بڑھتےہوئےاسٹریٹ کرائم سےشہری پریشان
کراچی میں دن دھاڑے اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں معمول بن گئیں۔ منگل کو کراچی کے علاقے خالد بن ولید روڈ پرکار سوار ملزمان کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پرآگئی جس میں مصروف شاہراہ پرگاڑی ميں سوار ملزمان نے چلتی گاڑی کو روکا اوراسلحہ کے زورپر شہری سےلوٹ مار کی اور چند سیکنڈزمیں فرار ہوگئے۔