یہ کھیل پاکستان میں اتنا مقبول نہیں
پشاور سے تعلق رکھنے والے بابر خان ڈیزرٹ (صحرا) ریلی چیمپیئن ہیں۔ بابر خان کہتے ہیں کہ یہ کھیل دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں اتنا مقبول نہیں اس لیے میری خواہش ہے کہ بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کروں۔ انکا کہنا ہے کہ گاڑیوں کی دیکھ بھال کرنا سستا نہیں لیکن ان کا شوق انہیں سخت محنت کرنے پر مجبور کرتا ہے۔