ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

ویڈیو: سیالکوٹ میں بارات پر ڈالرز اور پاونڈز نچھاور

SAMAA | - Posted: Feb 24, 2020 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 24, 2020 | Last Updated: 3 months ago

ویڈیو سامنے آگئی

پنجاب کے صنعتی ضلع سیالکوٹ میں ’شاہانہ‘ شادی ہوئی ہے جس میں دولہے کے دوستوں نے بارات پر ڈالرز اور پاؤنڈز کی بارش کر دی۔

سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ میں ایک چند روز قبل ہونے والی شادی میں موبائل فونز اور نقدی لٹائی گئی تھی مگر آج ایک اور شاہانہ شادی کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کچھ لوگ بارات پر ڈالرز اور پاونڈز نچھاور کر رہے ہیں۔

دولہا کے دوست دولہا کی گاڑی کے آگے سارے راستے میں ڈالرز نچھاور کرتے رہے اور راہگیر پکڑتے رہے۔ بارات میرج ہال پہنچی تو ڈالرز اور پاونڈز نچھاور ہوتے دیکھ کر شادی کے شرکا بھی ٹوٹ پڑے۔

دولہا یاسر مرزا کا کہنا ہے کہ کل میری شادی تھی۔ اس میں میرے دوست احباب کینڈا اور امریکا سے تشریف لائے تھے۔ کچھ لوگ سندھ سے آئے ہیں۔ انہوں نے خوشی کا اظہار کرنے کیلئے یہ میں سب کیا۔

چند روز قبل ڈسکہ کے دولہا سلیم کی شادی میں اس کے بھائیوں نے بارات پر موبائل فون اور گھڑیاں نچھاور کی تھیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube