Friday, August 14, 2020  | 23 Zilhaj, 1441
ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

ہندو برادری نے شیوراتری کو عقیدت و احترام سے منایا

SAMAA | - Posted: Feb 22, 2020 | Last Updated: 6 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 22, 2020 | Last Updated: 6 months ago

کراچی کا شیوا مندر بھی سج گیا

دنیا بھر کی طرح ہندو برادری شیوراتری کا تہوار پاکستان میں بھی عقیدت واحترام سے مناتی ہے۔ اس سلسلے میں کراچی کے شیو مندر کو بھی خوب سجایا گیا ہے۔

ماتا پاروتی سے بھگوان شیوشنکر کے بیاہ کی رات کو ہندوبرادری شیوراتری کے طور پر مناتی ہے۔ سندھ میں مقیم ہندو بھی اس تہوار کو عقیدت سے احترام سے مناتے ہیں جس میں مرد اور خواتین اِکٹھے ہوکر اپنی عبادت گاہوں کو سجاتے ہیں۔

سندھ کے وزیر ایکسائز مکیش چاؤلہ نے بتایا کہ بھگوان شیوشنکر کا بیاہ اِس رات ہوا تھا اور ان کی شادی ماتا پاروتی سے ہوئی تھی۔ اس لیے ہندو مذہب کے ماننے والے اِس تہوار کو مناتے ہیں۔

شیوراتری کے موقع پر مندروں میں خصوصی پوجا کی جاتی ہے اور شیوالے میں بیٹھ کر منتیں مانگی جاتی ہیں جبکہ دودھ سے شیولنگ کو نہلایا بھی جاتا ہے۔

شیومندر میں ایک عقیدت مند نے بتایا کہ یہ ہمارہ بڑا تہوار ہے۔ شیولنگ پر دودھ ڈالتے ہیں بہت مزہ آ رہا ہے۔ خوب انجوائے کررہے ہیں یہ تہوار تھر میں ہندو مسلم ساتھ مناتے ہیں۔

ہندومذہب کے ماننے والوں کا عقیدہ ہے کہ شیوراتری کے دن ورت رکھنے اور شیو کی پوجا کرنے سے گناہ معاف اور خوشیوں کی دیوی مہربان ہوتی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube