Monday, September 28, 2020  | 9 Safar, 1442
ہوم   > بلاگز

کیا آرٹیکل 6 اٹھارہویں ترمیم کی پیداوار ہے

SAMAA | - Posted: Dec 19, 2019 | Last Updated: 9 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 19, 2019 | Last Updated: 9 months ago

پرویز مشرف کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کے آغاز سے لیکر سزائے موت سنانے تک بعض دفاعی تجزیہ کار مسلسل اس بات پر زور دیتے رہے کہ پرویز مشرف نے جس وقت ملک میں ایمرجنسی نافذ کی، اس وقت آرٹیکل 6 آئین کا حصہ ہی نہیں تھا۔ اس کو اٹھارہویں ترمیم کے ذریعے آئین میں شامل کیا گیا ہے۔ اس لیے اس کا پرویز مشرف پر اطلاق نہیں ہوسکتا۔

یہی سوال سماء ٹی وی کے پروگرام 7 سے 8 کی میزبان کرن ناز نے بدھ کو اپنے ٹاک شو میں بیرسٹر احتشام سے کیا۔ جس پر بیرسٹر احتشام نے جواب دیا کہ یہ بات بالکل غلط ہے کہ آرٹیکل 6 اٹھارہویں ترمیم کے بعد آئین کا حصہ ہے۔ یہ آرٹیکل 1973 سے آئین کا حصہ ہے اور اس وقت سے ہی اس کی سزا موت ہے۔

بیرسٹر احتشام نے مزید وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ اٹھارہویں ترمیم کے تحت آرٹیکل 6 میں مزید اضافہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس کا اطلاق صرف آئین معطل کرنے والے پر نہیں بلکہ اس کا ساتھ دینے والوں پر بھی ہوگا۔ یعنی جن لوگوں نے کسی شخص کو آئین معطل کرنے میں مدد کی، ان کو بھی سزائے موت دی جائے گی۔

یاد رہے کہ پرویز مشرف اور وفاقی حکومت نے بھی خصوصی عدالت سمیت اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ سنگین غداری کیس میں پرویز مشرف کا ساتھ دینے والوں کے نام بھی شامل کیے جائیں مگر عدالت نے آخری وقت میں درخواست دینے کو ’بدنیتی‘ قرار دیتے ہوئے خارج کردیا تھا۔ مزید جاننے کیلئے ویڈیو دیکھئے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube