ہوم   > videos

کبھی ہارجاؤ تو اگلے روز اخبار نہ پڑھنا، عمران خان

1 month ago

کسی ہارکےبعد کچھ روز تک شادی میں مت جانا

وزیر اعظم عمران خان نے قوم بالخصوص نوجوانوں کو بڑے مقاصد کی راہ میں آنے والی چھوٹی مشکلات اور وقتی ناکامیوں سے نہ گھبرانے کی تلقین کرتے ہوئے اپنی کرکٹ کپتانی کے دور کی کچھ دلچسپ باتیں بتایئں۔

انہوں نے جمعرات کو'کامیاب جوان پروگرام' کی افتتاحی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب وہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان تھے اور کبھی ان کی ٹیم کوئی میچ ہار جایا کرتی تھی تو وہ اپنے کھلاڑیوں کو دو نصیحتیں کیا کرتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ "ایک یہ کہ جب کبھی میچ ہار جاؤ تو اگلے روز کے اخبارات مت پڑھنا کیوں کہ جو گت میدان میں بن چکی ہو اس کو مزید تفصیل سے بار بار جاننے سے کیا حاصل" ۔

عمران خان نے اپنی ٹیم کو کی گئی دوسری نصیحت بتاتے ہوئے کہا کہ "کسی ہار کے بعد (کچھ روز تک) شادی میں مت جانا کیوں کہ رشتہ دار عموما ایسے معاملات میں خوش ہی ہوتے ہیں، وہ ضرور طنزیہ گفتگو کریں گے"۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ان کو ملک ایسی حالت میں ملا کہ ہر شعبہ ہی زوال کا شکار تھا۔ تاہم انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ فی الوقت درپیش مسائل سے گھبرائے بغیر ملک کو جلد ہی کامیابی اور خوشحالی کی طرف لے جایئں گے۔

 
 
TOPICS:

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
Imran khan , news paper , imran on wedding , PTI , Cricket