حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ مکمل،حاجیوں نے احرام کھول دئیے

August 11, 2019

حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ مکمل ہوگیا ہے۔ مزدلفہ میں رات بھرمناجات کے بعد حجاج کرام نے نماز فجر ادا کی اور مزدلفہ سے منیٰ پہنچے جہاں رمی جمرات ادا کرتے ہوئے بڑے شیطان کو کنکریاں ماریں۔ رمی کی ادائیگی کے بعد حجاج کرام نے قربانی کی اور سر منڈوائے۔ حاجیوں نے احرام کھول دیے ہیں اور طواف زیارت کے لیے پھر مکہ مکرمہ روانہ ہورہے ہیں۔