Thursday, July 9, 2020  | 17 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > Latest

آستین پرانی ہوگئی، فیصل آباد میں شہری کی بائیک سے سانپ نکل آیا

SAMAA | - Posted: Jun 28, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Jun 28, 2019 | Last Updated: 1 year ago

آستین کے سانپ کا محاورہ تو سب نے سنا ہی ہوگا مگر جدید دور کے جدید تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے شاید سانپ نے بھی آستین سے نکل کر ٹیکنالوجی کے میدان میں قدم رکھ دیا ہے۔ اگر بات اوپر سے گزر رہی ہے تو ہم آپ کو بتا دیتے ہیں کہ فیصل آباد میں...

آستین کے سانپ کا محاورہ تو سب نے سنا ہی ہوگا مگر جدید دور کے جدید تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے شاید سانپ نے بھی آستین سے نکل کر ٹیکنالوجی کے میدان میں قدم رکھ دیا ہے۔ اگر بات اوپر سے گزر رہی ہے تو ہم آپ کو بتا دیتے ہیں کہ فیصل آباد میں ایک شخص کے آستین کے بجائے موٹر سائیکل سے سانپ برآمد ہوا ہے۔

فیصل آباد کے علاقہ شیخ کالونی میں ایک شخص معمول کے مطابق اپنی موٹر سائیکل کی ٹیوننگ کرانے مکینک کے پاس لے گیا۔ جیسے ہی مکینک نے موٹر سائیکل کے پارٹس کھولے اس میں سے 5 فٹ لمبا سانپ نکل آیا۔ ریسکیو عملہ نے سانپ کو قابو کرکے وائلڈ لائف کے حوالے کردیا ہے۔

مکینک عمیر نے سماء ٹی وی کو بتایا کہ ٹیوننگ کیلئے جیسے ہی موٹر سائیکل کھولی تو سیٹ کے بالکل نیچے سانپ تھا جو میری طرف لپکا اور میں بھاگ کر سائیڈ پر ہو گیا۔

آس پاس موجود افراد کی اطلاع پر ریسکیو کا عملہ پہنچا اور کافی جدوجہد کے بعد سانپ کو زندہ حالت میں پکڑ کر محکمہ وائلڈ لائف کے حوالے کردیا۔

وائلڈ لائف حکام کے مطابق سانپ پانچ فٹ لمبا، ڈیڑھ کلو وزنی اور انتہائی زہریلا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube