ہوم   > Latest

ویڈیو: کراچی میں ایک شخص نے گھر کے باہر کھڑی گاڑی کو آگ لگا دی

5 months ago

کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں موٹر سائیکل پر سوار ايک شخص نے گھر کے باہر کھڑي گاڑي پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔ واقعہ 25 مارچ کو رات 2 بج کر 19 منٹ پر پیش آیا جہاں ايف بي ايريا بلاک 15 کي گلي ميں ايک موٹر سائیکل سوار آیا، گاڑي پر...



کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں موٹر سائیکل پر سوار ايک شخص نے گھر کے باہر کھڑي گاڑي پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔


واقعہ 25 مارچ کو رات 2 بج کر 19 منٹ پر پیش آیا جہاں ايف بي ايريا بلاک 15 کي گلي ميں ايک موٹر سائیکل سوار آیا، گاڑي پر پٹرول چھڑکا اور لائٹر سے آگ لگا دی۔ دو مہینے گزرنے کے باوجود ملزم اب تک پکڑا نا جا سکا۔ گاڑی کو آگ لگانے کا مقدمہ گاڑي کے مالک اقبال يوسف کي مدعيت ميں جوہر آباد تھانے ميں درج کيا گيا ہے۔


گاڑي مالک کا کہنا تھا کہ رات گھر پر تھا کہ الارم بجنے سے آگ کا پتہ چلا، چوکيدار اور محلے والوں کيساتھ مل کر آگ بجھائي۔ انہوں نے بتایا کہ ميري کسي سے دشمني نہيں، حيران کن واقعہ تھا۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں