Thursday, October 29, 2020  | 11 Rabiulawal, 1442
ہوم   > ویڈیو

خانہ کعبہ کو غسل دے دیا گیا، روح پرور تقریب کا انعقاد

SAMAA | - Posted: Nov 8, 2015 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: Nov 8, 2015 | Last Updated: 5 years ago

مکہ مکرمہ : مکہ مکرمہ میں غسل کعبہ کی روح پرور تقریب ہوئی، گورنر مکہ خالد الفیصل نے بیت اللہ کو غسل دیا۔ سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ میں خانہ کعبہ کو آج علیٰ الصبح ہزاروں من آب زم زم اور عرق گلاب سے غسل دیا گیا، سعودی فرمانروا شاہ سلیمان کی نیابت کرتے...

مکہ مکرمہ : مکہ مکرمہ میں غسل کعبہ کی روح پرور تقریب ہوئی، گورنر مکہ خالد الفیصل نے بیت اللہ کو غسل دیا۔

سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ میں خانہ کعبہ کو آج علیٰ الصبح ہزاروں من آب زم زم اور عرق گلاب سے غسل دیا گیا، سعودی فرمانروا شاہ سلیمان کی نیابت کرتے ہوئے گورنر مکہ خالد الفیصل نے بیت اللہ کو غسل دیا، اس موقع پر اہم شخصیات اور  علماء بھی موجود تھے۔

گورنر مکہ خالد الفیصل نے غسل کعبہ کے بعد طواف کیا اور نوافل ادا کئے۔ غسل کعبہ کی تقریب کے موقع پر سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube