بھارت کیلئے پاکستان کے کبوتر ہی کافی

June 10, 2015
بھارت کیلئے پاکستان کے کبوتر ہی کافی

اسٹاف رپورٹ

کراچی :  کہتے ہیں کہ کمان سے نکلا ہو تیر اور زبان سے نکلی ہوئی بات واپس نہیں آتی، بھارت کی جانب سے پاکستانی جاسوس کبوتر کی گرفتاری کی مضحکہ خیز خبر منظرعام پر آتے ہی، سب نے اُسے آڑے ہاتھوں لیا۔

سوشل میڈیا پر بھارت کی روایتی بزدلی کو ایک کبوتر کے ساتھ جوڑا گیا۔ کبوتر کے اتنے تذکرے ہو رہے ہیں کہ اگر بھارتی قید سے رہائی کے بعد باقاعدہ طور پر اُس کو پاکستان کے حوالے کیا گیا تو عین ممکن ہے کہ پاکستانی عوام اس کے لیے کسی سرکاری یا فوجی اعزاز کا بھی مطالبہ کر دیں۔

کبوتر کی رہائی کے حوالے سے تو باقاعدہ طور پر آواز اٹھائی جا ہی رہی ہے، ساتھ ساتھ شرم کرو حیا کرو ہمارا کبوتر رہا کرو کے مطالبات سامنے آ رہے ہیں،سوشل میڈیا پر نوجوان اس بات پر بھی متفق ہیں کہ پاکستانی کبوتر اگر زندہ واپس آیا تو غازی وگرنہ شہید کہلائے گا نہ جانے بھارتی اس بے زبان کے ساتھ کیا سلوک کررہے ہونگے ہم تو بس یہی کہیں گے۔

بڑا دشمن بنا بھرتا ہے جو کبوتر سے ڈرتا ہے! سماء