Friday, January 21, 2022  | 17 Jamadilakhir, 1443

کراچی:میری اوراہلخانہ کی جان خطرے میں ہے، بیوہ ناظم جوکھیو

SAMAA | - Posted: Nov 13, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 13, 2021 | Last Updated: 2 months ago
nazim-jokhio

فوٹو: ناظم جوکھیو/فیس بک

کراچی میں مبینہ طور پر تلور کے شکار پر اعتراض کرنے پر قتل کئے گئے ناظم جوکھيو کی بيوہ نے وزیراعظم پاکستان اور وزیراعلیٰ سندھ سے تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کردی۔

مقتول کی بیوہ کا کہنا ہے کہ ان کی اور ان کے اہلخانہ کی جان کو ان کے شوہر کے قتل میں ملوث افراد سے خطرہ ہے لہٰذا انہیں سیکیورٹی فراہم کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ اگر کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ انہیں پیسے دیکر خاموش کرادیں گے تو یہ ان کی بھول ہے، ہم انصاف کے حصول کیلئے کھڑے ہیں اور اپنے مقصد پر ڈٹے رہیں گے، جس سے کسی قسم کا کوئی لالچ ہمیں ہٹا نہیں سکتا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube