Friday, January 28, 2022  | 24 Jamadilakhir, 1443

آئی پی پی اے ایوارڈز: کسے کون سا ایوارڈ ملا؟

SAMAA | - Posted: Nov 1, 2021 | Last Updated: 3 months ago
Posted: Nov 1, 2021 | Last Updated: 3 months ago

انٹرنیشنل پاکستان پرسٹیج ایوارڈز (آئی پی پی اے) کا چوتھا سالانہ ایوارڈز کا میلہ ترکی کے شہر استنبول میں منعقد ہوا ۔

ہم ٹی وی اور ترک پاکستانی ٹورزم کونسل کے تعاون سے منعقد ہونے والی اس تقریب میں مختلف ممالک سے مشہور اداکار، ہدایت کار اور پروڈیوسرز نے شرکت کی جبکہ تقریباً 150 پاکستانی اداکاروں، پروڈیوسرز اور ڈائریکٹرز کو بھی مدعو کیا گیا۔

آئی پی پی اے ایوارڈز کی تقریب میں شرکت کرنے والی شوبز شخصیات نے انسٹاگرام پر تقریب کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کیں۔

تقریب میں پاکستانی اداکاروں، ہدایت کاروں، پروڈیوسرز اور فنکاروں کو 21 مختلف کیٹیگریز میں ایوارڈز سے نوازا گیا۔

فلم کو ’باجی‘ کو بہترین فلم کا ایوارڈ دیا گیا جبکہ اداکار خالد عثمان بٹ کو ’باجی‘ فلم میں شاندار اداکاری کرنے پر بہترین فلم اداکار کا ایوارڈ دیا گیا۔

اداکارہ زارا نور عباس کو فلم ’چھلاوا‘ میں شاندار اداکاری کرنے پر ایوارڈ سے نوازا گیا، احسن خان بہترین میزبان، حرا مانی بہترین ٹی وی اداکارہ، منیب بٹ بہترین ٹی وی اداکار کا ایوارڈ لے اڑے ۔

ماڈلنگ کی کیٹیگری میں معروف ماڈل مشک کلیم کو ایوارڈ دیا گیا جبکہ ہانیہ عامر ، اقرا عزیز ، فیروز خان، علی رحمٰن اور ایمن خان بھی ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

آئی پی پی اے ایوارڈ کی تقریب، جو ہر سال یورپ کے مختلف شہروں میں منعقد ہوتی ہے تاہم پہلی بار استنبول میں منعقد کی گئی ۔

چوتھی آئی پی پی اے ایوارڈ تقریب جو کہ کرونا وبا کے باعث پر 2 سال سے منعقد نہیں ہوسکی تھی جس میں اداکاروں کو ان کی 2019 کی کارکردگی کے مطابق ایوارڈز سے نوازا گیا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube