Friday, January 28, 2022  | 24 Jamadilakhir, 1443

مظفرآباد ٹائیگرز اور ہزارہ یونائیٹڈکلب دبئی میں معاہدہ

SAMAA | - Posted: Oct 30, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 30, 2021 | Last Updated: 3 months ago

کشمیرپریمئرلیگ کی فرنچائزمظفرآباد ٹائیگرز کے چیئرمین ارشد خان تنولی نے یواے ای میں کرکٹ کے فروغ میں کردار ادا کرنے کا اعلان کردیا۔

دبئی کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب میں مظفرآباد ٹائیگرز اور ہزارہ یونائیٹڈ کلب دبئی کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔ تقریب میں ارشد خان تنولی کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا گیا۔

تقریب میں ہزارہ یونائٹڈ اسپورٹس کمیٹی کے ممبران یاسر صدیق ، سجاد عباسی اور دیگر ممبران بھی موجود تھے۔ ارشد خان تنولی کا کہنا تھا کہ ہزارہ یونائٹڈ کی پوری مینجمنٹ مبارکباد کی مستحق ہے جو پاکستان سے باہر کرکٹ کے فروغ کے لیے بہترین کام کر رہے ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube