Friday, January 28, 2022  | 24 Jamadilakhir, 1443

کوئٹہ: 200 سے زائد طالبات کی کرونا ویکسینیشن

SAMAA | - Posted: Oct 6, 2021 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 6, 2021 | Last Updated: 4 months ago

کوئٹہ میں تعلیمی اداروں میں طلبہ کی ویکسینیشن کا عمل جاری ہے۔ واپڈا اسپتال کے زیر اہتمام اب تک تقریباً 200 طالبات کو ویکسین لگائی جاچکی ہے۔

واپڈ اسپتال کوئٹہ کے کوآرڈینیٹر تجمل حسین کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی ہدایت کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے 6 تعلیمی اداروں میں اب تک 193 طالبات کو کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگائی جاچکی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ فضائیہ انٹر کالج میں 59، مومن آباد گرلز ہائی اسکول میں 73، گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کیچی بیگ سریاب میں 33، گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول ایریگیشن کالونی میں 24، گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول سریاب اور گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول نواب غوث بخش سریاب میں 2، 2 طالبات کو ویکسین لگائی گئی۔

کوآرڈینیٹر کے مطابق اب تک واپڈا اسپتال کی جانب سے 25 ہزار سے زائد افراد کو کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسینیشن لگائی جاچکی ہے اور یہ عمل تسلسل کے ساتھ جاری ہے۔

این سی او سی نے 17 سال سے زائد عمر کے افراد کی 15 ستمبر سے ویکیسنیشن کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد سے ملک کے مختلف شہروں میں اسکول اور کالجز کے طلبہ سمیت اس عمر کے افراد کی ویکسینیشن کا عمل جاری ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube