Friday, January 28, 2022  | 24 Jamadilakhir, 1443

ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ میں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک قائم

SAMAA | - Posted: Sep 24, 2021 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Sep 24, 2021 | Last Updated: 4 months ago
Software Technology Park

فوٹو: وزیر ریلوے اعظم خان سواتی/ٹویٹر

وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کے تحت ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ میں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک قائم کر دیا گیا۔

افتتاحی تقریب میں وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق اور وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے شرکت کی۔ پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ یونیورسٹی کے اشتراک سے 12 ہزار مربع فٹ جگہ پر ٹیکنالوجی پارک کا قیام کیا گیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے کہا کہ وزارت آئی ٹی کے تحت ہزارہ یونیورسٹی میں جلد ہی نیشنل انکیوبیشن سینٹر بھی قائم کیا جائے گا۔ نوجوانوں کا شاندار مستقبل ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے خود کو ہم آہنگ کرنے سے مشروط ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسمارٹ فون فار آل منصوبے کا جلد آغاز کریں گے کیونکہ ہم 22 کروڑ عوام کے ہاتھوں میں فون دیکھنا چاہتے ہیں۔ اسٹارٹ اپس اور فری لانسرز پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں جس میں طلبہ و طالبات بھی آگے آئیں۔

امین الحق نے کہا کہ دسمبر 2022 تک فائیو جی ٹیکنالوجی کے آغاز کے لیے تیاریاں جاری ہیں جبکہ کنکٹیویٹی (رابطہ) اور ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ کی فراہمی کے 31ارب روپے کے منصوبوں کی تکمیل جلد ہوگی۔ مانسہرہ میں کنکٹیویٹی مسائل کے حل کیلئے پی ٹی اے، موبائل کمپنیوں اور یو ایس ایف کو ہدایات جاری کردی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پورے ملک میں ’’پہل‘‘ کے نام سے 911 ایمرجنسی سروس شروع کرنے جا رہے ہیں۔ ایمبولینس، پولیس مدد، فائر بریگیڈ، گیس، بجلی اور ریسکیو سروسز 911 کال سے ممکن ہوں گی۔ ملک کے معاشی استحکام اور نوجوانوں کی کامیابیوں کے لیے انفارمیشن ٹیکنالوجی ہی مستقبل ہے۔

وزیر ریلوے اعظم سواتی نے کہا کہ ملک کے دور دراز علاقوں میں رابطوں اور انٹرنیٹ فراہمی کے لیے وزارت آئی ٹی کے منصوبے لائق تحسین ہیں۔ ہم جہاں دیکھتے ہیں وزارت آئی ٹی کی کامیابیوں کا تذکرہ ملتا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube