Friday, January 21, 2022  | 17 Jamadilakhir, 1443

فحش فلموں کا کیس: شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا ضمانت پر رہا

SAMAA | - Posted: Sep 20, 2021 | Last Updated: 4 months ago
Posted: Sep 20, 2021 | Last Updated: 4 months ago

فحش فلمیں بنانے اور انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کرنے کے الزام میں گرفتار شلپا شیٹی کے شوہر صنعت کار راج کندرا کی ضمانت منظور کرلی گئی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق راج کندرا نے 18 ستمبر کو پانچویں بار ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا جس کے بعد بالآخر 20 ستمبر کو ممبئی ہائی کورٹ نے ان کی درخواست منظور کرلی۔

درخواست میں راج کندرا نے موقف اختیار کیا تھا کہ پولیس انہیں قربانی کا بکرا بنا رہی ہے، ان کے خلاف عدالت میں پیش کیے گئے چالان میں ان پر کوئی بھی الزام ثابت نہیں کیا گیا۔

راج کندرا کے مطابق پولیس نے تین ماہ کی تفتیش کے باوجود یہ ثابت نہیں کیا کہ صنعت کار براہ راست فحش فلمیں بنانے یا انہیں ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے میں ملوث ہیں۔

ان کی ضمانت منظور ہونے سے تین دن قبل ہی پولیس نے ان کے خلاف 1400 صفحات پر ضمنی چالان بھی عدالت میں پیش کیا تھا، جس میں ان کی اہلیہ شلپا شیٹی کا بیان بھی شامل تھا۔پولیس نے راج کندرا کی بیوی شلپا شیٹی سے بھی فحش فلمیں بنانے کے معاملے پر دو بار تفتیش کی تھی۔

واضح رہے کہ راج کندرا کو ممبئی پولیس نے رواں برس 19 جولائی کو فحش فلمیں بنانے اور ماڈلز کو بلیک میل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube