Friday, October 22, 2021  | 15 Rabiulawal, 1443

لاہور: جمعہ اور ہفتہ کو مارکیٹیں بند کرنے کافیصلہ واپس

SAMAA | - Posted: Sep 16, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Sep 16, 2021 | Last Updated: 1 month ago

تاجروں کے تحفظات کے بعد لاہور میں جمعہ اور ہفتہ کو تجارتی مراکز اور مارکیٹس بند کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا، اب ہفتہ اور اتوار (سیف ڈیز) کو کاروبار بند ہوں گے۔

کروناوائرس کے پھيلاؤ کے پيش نظر لاہور میں جمعہ اور ہفتہ کو مارکیٹس بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جو تاجروں کے تحفظات کے بعد واپس لے ليا گيا۔

محکمہ پرائمری ہیلتھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ لاہور میں اب تجارتی مراکز اور مارکیٹس ہفتہ اور اتوار کو بند کئے جائیں گے، تاجر جمعہ کو مارکیٹس کھول سکیں گے۔

رپورٹ کے مطابق ڈی سی لاہور نے تاجر برادری کی جانب سے تحفظات کے اظہار کے بعد تجارتی مراکز اور مارکیٹس جمعہ کو کھولنے کی سفارش کی تھی۔

مزید جانیے: پاکستان میں کرونا وائرس سے اموات 27 ہزار سے متجاوز

واضح رہے کہ این سی او سی کے فیصلے کے مطابق ملک بھر میں ہفتے میں 5 روز کاروبار کی اجازت ہے جبکہ دو روز سیف ڈیز ہوتے ہیں۔

این سی او سی کی ویب سائٹ پر جاری اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں کرونا وائرس سے اب تک سب سے زیادہ 12 ہزار 319 افراد موت کا شکار ہوچکے ہیں جبکہ 36 ہزار 254 مریض اب بھی اسپتالوں اور گھروں میں زیر علاج ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube