Sunday, January 16, 2022  | 12 Jamadilakhir, 1443

پی ٹی آئی رکن اسد کھوکھر کی پنجاب کابینہ میں واپسی

SAMAA | - Posted: Aug 6, 2021 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 6, 2021 | Last Updated: 5 months ago

فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد کھوکھر کو دوبارہ پنجاب کابینہ کا حصہ بنا لیا گیا ہے۔

اسد کھوکھر کو صوبائی وزیر بنانے کا نوٹی فیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اسد کھوکھر صوبائی وزیر برائے فشریز بھی رہ چکے ہيں۔ اسد کھوکھر کا نام لاہور رنگ روڈ کیس میں سامنے آنے پر استعفیٰ لیا گیا تھا۔

حکومت پنجاب کے کابینہ ونگ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق گورنر نے آرٹیکل 132(3) اور آرٹیکل 105 کے تحت ملک اسد علی کھوکھر کا صوبائی وزیر جنگلی حیات کے عہدے سے استعفیٰ منظور کیا تھا۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اسد کھوکھر سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی جانب سے خالی کردہ پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 168 پر حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube