بجٹ پر معاشی ماہرین اور تاجروں کا ردعمل

SAMAA | - Posted: Jun 11, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jun 11, 2021 | Last Updated: 2 months ago

پاکستان اکانومی فارکس

ملک کے معاشی ماہرین نے بجٹ میں مختلف سیکٹر کےلیے ٹیکس میں چھوٹ دیے جانے کے فیصلوں کو خوش آئند قراردیا ہے۔ جبکہ کراچی چیمبر آف کامرس کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ٹیکس نیٹ بڑھانے کے اقدامات کا بھی خیر مقدم کیا ہے۔
سابق وزیرخزانہ سلمان شاہ نے سماء ٹی وی کی بجٹ نشریات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیش کردہ بجٹ پاکستان کو صنعتی ملک بنانے کے حکومتی وژن کی نشاندہی کررہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ پاکستان کی بڑی آبادی کی مدد سے ملک کو قرضوں اور غربت سے نکال سکیں اور بجٹ کے اکثر اقدامات اسی تناظر میں ہیں۔
سلمان شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت اصلاحات کرکے تاجروں کو وہ سہولیات زیادہ سے زیادہ دینا چاہ رہی ہے جن کا معیشت کی بہتری میں اہم کردار ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس چل رہا ہے جبکہ ترسیلات زر میں اضافے سے پیسہ ملک کے دور دراز علاقوں کے لوگوں کے پاس پہنچتا ہے جس سے عوام کی قوت خرید میں اضافہ ہوا ہے انہوں نے مزید کہا کہ یہی وجہ ہے کہ ملک میں گھر،موٹر سائیکل اور موبائل فونز کی خریداری میں اضافہ ہو رہا ہے۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے احمد چنائے کا کہنا تھا کہ بظاہر تو بجٹ اچھا ہے کیونکہ اس میں بہت ساری چیزوں پر ٹیکس کی چھوٹ دی گئی ہے تاہم بجٹ پریس کانفرنس میں پتہ چلے گا کہ کم ٹیکسز سے زیادہ ٹارگٹس کیسے پورے ہونگے۔
احمد چنائے کا کہنا تھا کہ ہم نے گزشتہ مالی سال میں 25 ارب ڈالر کا ہدف حاصل کرلیا ہے اور توقع ہے کہ اس میں ہرسال کم از کم 10 فیصد اضافہ ہو۔
انہوں نے کہا کہ بجٹ میں آئی ٹی ایکسپورٹ پر زیادہ توجہ دی گئی ہے اور اس سیکٹر کو ٹیکسوں میں چھوٹ دی گئی ہے تاہم کم سے کم اجرت میں 50 فیصد اضافہ کیا جانا چاہیے تھا۔
کار ڈیلرز نے بھی بجٹ میں نئی گاڑیوں پر جی ایس ٹی کم کرنے کا خیرمقدم کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جی ایس ٹی کو 17 فیصد سے کم کرکے 12 فیصد کردیا گیا اور یہ خوشی کی بات ہے کہ اب ایک عام آدمی بھی گاڑی خرید سکے گا۔
تاجر رہنما نعیم میر نے بجٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ کے دو رخ ہوتے ہیں پہلے دن بجٹ کا حسین چہرہ دکھایا جاتا ہے اور آج پہلا دن ہے۔
نعیم میر کا کہنا تھا کہ ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق حکومت کا فیصلہ اچھا ہے کیوں کہ اس کے خلاف تاجر برادری 5 ہڑتالیں کرچکی تھی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube