Wednesday, December 1, 2021  | 25 Rabiulakhir, 1443

وزیراعظم میں ملک کی معیشت چلانےکی صلاحیت نہیں، بلاول بھٹو

SAMAA | - Posted: Apr 3, 2021 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 3, 2021 | Last Updated: 8 months ago

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وزيراعظم ميں ملک کی معيشت چلانے کی صلاحيت نہيں، کسی کو نہيں پتہ وزيراعظم کی پاليسی کيا ہے، ن لیگ سے لڑائی کی بات درست نہیں، پی پی پی کبھی ڈیل کی سیاست نہیں کرتی۔

خیرپور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومتی پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وزيراعظم ميں ملک کی معيشت  اور خارجہ پالیسی چلانے کی اہلیت نہیں، کسی کو نہيں پتہ وزيراعظم کی پاليسی کيا ہے، بھارت نے کشمیر کی حیثیت تبدیل کردی، یہاں وزیراعظم کہتے ہیں میں کیا کروں؟، کیا کبھی کوئی وزیراعظم پاک بھارت تعلقات پر اتنا کنفیوژ رہا؟۔

انہوں نے کہا کہ معاشی طور پر افغانستان کا بھی مقابلہ نہیں کرسکتے، پاکستان کی معاشی ترقی رکی ہوئی ہے، آئی ایم ایف ڈیل کی ہمیشہ مخالفت کی اور کرتے رہیں گے، اسٹیٹ بینک آرڈیننس کی مخالفت کرتے ہیں، اس حکومت کی وجہ سے ہم ناکامی کی طرف جارہے ہیں جس کے باعث ملک کی غربت میں اضافہ ہورہا ہے۔

حکومت عوام کومہنگائی کےسونامی میں ڈبو چکی ہے، بلاول بھٹو

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کبھی ڈیل کی سیاست نہیں کرتی، میں نہیں سمجھتا کسی کو منانے کی ضرورت ہے، قائد حزب اختلاف سے رابطہ رکھیں گے تاہم سب کی باتوں کا جواب دینا جانتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی جماعتوں کو چاہیے آپس میں لڑنے کے بجائے حکومت کی مخالفت کریں، آج بھی چاہتے ہیں اپوزیشن جماعتیں مل کر چلیں، کئی دیگر جماعتیں اپوزیشن سے اپوزیشن کررہی ہیں، نون لیگ سے لڑائی کی بات درست نہیں۔

واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد نے سینیٹ انتخابات میں مشترکہ طور پر حصہ لیا تاہم یوسف رضا گیلانی چیئرمین سینیٹ کا الیکشن نہ جیت سکے، جس کے بعد پیپلزپارٹی نے اپنے طور پر انہیں قائد حزب اختلاف بنوادیا، جس پر پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے درمیان دوریاں پیدا ہوگئیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube