ہوم   > پاکستان

مستونگ، مسلح تصادم میں 6 افراد زخمی

SAMAA | - Posted: Apr 4, 2020 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Apr 4, 2020 | Last Updated: 2 months ago

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں دو گروپوں کے درمیان تصادم سے 6 افراد زخمی ہوگئے۔

لیویز کے مطابق واقعہ دشت تیرہ میل میں پیش آیا جہاں دو گروپ زمین کے تنازع پر آپس میں لڑ پڑے۔ دونوں جانب سے فائرنگ کی گئی۔ لاٹھیوں اور ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔

تصادم کے نتیجے میں دونوں گروپوں سے تعلق رکھنے والے چھ افراد قائم خان، عابد، فقیر محمد، حاجی فتح، منظور احمد اور سہراب خان زخمی ہوگئے۔

اطلاع ملتے ہی لیویز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور تصادم  رکوا کر زخمیوں کو سول اسپتال کوئٹہ منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube