Thursday, October 1, 2020  | 12 Safar, 1442
ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

حراکی سالگرہ پرمانی کی جانب سے سب سے اچھاتحفہ

SAMAA | - Posted: Feb 27, 2020 | Last Updated: 7 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 27, 2020 | Last Updated: 7 months ago

اداکارہ حرا مانی نے عمر کی 30 بہاریں دیکھ لیں۔ حرا نے تیسویں سالگرہ اپنے شوہر اداکار سلمان ثاقب شیخ عرف مانی کے ساتھ منائی۔

گزشتہ رات 12 بجے سالگرہ کا کیک کاٹنے والی حرا نے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا ’’ میری عمر میں اضافہ نہیں ہورہا بلکہ اس کی قدروقیمت میں اضافہ ہورہا ہے ‘‘۔

حرا نے اپنی سالگرہ کو یادگار بنانے پر پوسٹ میں مانی، اپنے بیٹے مزمل، انوشے عباسی ، سمیت دیگر دوستوں کا شکریہ ادا کیا۔

مانی کے ساتھ لی جانے والی ایک اور تصویر میں حرا نے پھولوں کے گجرے دینے پر اظہار محبت کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا اور مانی کو بتایا کہ ’’ اس سے اچھاتحفہ تو کوئی ہو ہی نہیں سکتا‘‘۔

اداکارہ حال ہی میں ڈیزائنر زینب چھوٹانی کے لیے شوٹ کروانے کے بعد مالدیپ سے وطن لوٹی ہیں۔

کام کے لحاظ سے بات کی جائے تو حرا نے حال ہی میں اختتام پزیر ہونے والے ڈرامے ’’میرے پاس تم میں ‘‘ میں بورڈنگ اسکول کی ٹیچر ہانیہ کا کردار بخوبی نبھا کرداد سمیٹی جبکہ ان کے 2 ڈرامے ’’غلطی‘‘ اور ’’محبت نہ کریو‘‘ بھی بہت پسند کیے جا رہے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube