ہوم   > Uncategorized

مظفرگڑھ میں عمارت گرنے کا واقعہ، 6افراد کی نمازجنازہ ادا

SAMAA | - Posted: Feb 12, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 12, 2020 | Last Updated: 2 months ago

مظفرگڑھ میں مارکیٹ کی عمارت گرنے سے ملبے تلے دب کر جاں بحق ہونے والے 6 افراد کی نماز جنازہ فیاض پارک میں ادا کر دی گئی۔

بدھ 12 فروری کو قنوان چوک پر مارکیٹ کی عمارت گرنے سے جاں بحق ہونے والے 8 افراد میں سے 6 کی اجتماعی نماز جنازہ فیاض پارک میں ادا کی گئی۔

جاں بحق ہونے والے 6 افراد ایک ہی گھر کے تھے، جبکہ بقیہ دو افراد گھر کے سربراہ کے والدین تھے۔

نمازہ جنازہ میں صوبائی مشیر زراعت سردار عبدالحی دستی، آر پی او ڈی جی خان عمران احمر، ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ امجد شعیب ترین، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ندیم عباس، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر ارشادالحق سمیت مظفرگڑھ سے تعلق رکھنے والے ممبران اسمبلی و ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

نمازجنازہ کی ادائیگی کے بعد قبرستان غوث حمزہ میں تدفین کی گئی۔ اس سے قبل حادثہ میں جاں بحق دو افراد کی میتوں کو نمازہ جنازہ اور تدفین کےلیے ملتان منتقل کیا گیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
Funeral, Muzaffargarh, building collapse, victims
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube