ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

امریکہ میں ہانیہ عامرکو بڑے نوٹ کی تلاش

1 week ago

کیا 100 ڈالرز سے بڑانوٹ ہوتا ہے؟



ہیوسٹن میں ساتویں ہم ایوارڈز کی تقریب کے بعد بہت سے شوبزستارے وطن واپسی کو روانہ ہوئے تو کچھ ایسے بھی تھے جو فی الحال چھٹیاں انجوائے کرنے کے موڈمیں ہیں۔


گلوکارہ ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کی گہری دوستی سبھی کے علم میں ہے، سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں ہانیہ کو اپنے ’’چلر‘‘ کے بدلے ایک بڑے نوٹ کی تلاش ہے۔


ہانیہ کی یہ ویڈیو دراصل دوران سفر بنائی گئی ہے جس میں ان کے ہمراہ عاصم اظہر بھی موجود ہیں۔




ہم ایوارڈز، فیشن کی دوڑ میں کون آگے، کون پیچھے؟


 

عاصم نے سوال کیا ، ہانیہ کیا آپ کو ایوارڈ کی تقریب کا معاوضہ ملا ہے جس پر ہاتھوں میں متعدد 50 اور 20 ڈالرزتھامے ’’بڑے نوٹ ‘‘ کی خواہشمند ہانیہ نے معصومیت سے کہا کہ یہ چلر لے لیں، پلیز مجھے بڑا نوٹ دے دیں۔


غالبا ہانیہ یہ بھول گئیں کہ پاکستان کی طرح امریکہ میں ہزار یا 5 ہزار کے نوٹوں کا رواج نہیں بلکہ وہاں 100 ڈالرز سب سے بڑا نوٹ ہوتا ہےتو 50 ڈالرز کے 2 نوٹوں کے بدلے ہانیہ کو ایک ہی بڑا نوٹ مل سکتا ہے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں