خیبرپختونخوا کا 800 ارب کا بجٹ تیار، 18 جون کو پیش ہوگا

June 12, 2019

خیبرپختونخوا کے نئے مالی سال کےلئے بجٹ تخمینہ تیار کرلیا گیا۔ بجٹ کا حجم 800 ارب روپے کے لگ بھگ تجویز کیا گیا ہے جس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کےلئے 209 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ بجٹ 18 جون کو خیبر پختونخوا اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

صوبائی دارالحکومت پشاور سب سے زیادہ ترقیاتی بجٹ 7 ارب 19کروڑ کے ساتھ سہر فرست ہے جبکہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے اپنے آبائی ضلع سوات کے لئے 3 ارب 62 کروڑ 20 لاکھ روپے مختص کیے۔

سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک اپنے ضلع نوشہرہ کے لیے 3 ارب 8 کروڑ روپے مختص کرانے میں کامیاب ہو گئے جبکہ سب سے کم رقم ٹانک کے لیے 12 کروڑ اور بٹگرام کے لئے ساڑھے 11 کروڑ روپے تجویز کیے گئے ہیں۔