Sunday, December 5, 2021  | 29 Rabiulakhir, 1443

ایپل نے چین میں قرآن کی معروف ایپ بند کردی

SAMAA | - Posted: Oct 16, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 16, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Quran App

فوٹو: اے ایف پی

معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے تصدیق کی ہے کہ اس نے چین میں قرآن کی سب سے مقبول ایپ کو بند کر دیا ہے۔

 برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق قرآن مجید نامی ایپ دنیا بھر میں ایپ اسٹور پر دستیاب ہے اور اس کے ریویوز کی تعداد ایک لاکھ 50ہزار کے قریب ہے۔

 ایپل نے اس ایپ کو چینی حکام کی درخواست پر اپنے ایپ اسٹور سے ہٹا دیا ہے۔ ایپ کے ڈیلیٹ ہونے کے بارے میں سب سے پہلے ویب سائیٹ ایپل سنسرشپ کو معلوم ہوا جو دنیا بھر میں ایپل کے ایپ اسٹور میں کو مانیٹر کرتی ہے۔

جب چین کی حکومت سے ردعمل کے لیے رابطہ کیا گیا تو اس نے جواب نہیں دیا۔

ایپل سے جب رابطہ کیا گیا تو اس نے براہ راست تبصرے کے لیے بی بی سی کو اس کی ہیومین رائٹس پالیسی سے رجوع کرنے کو کہا، جس میں لکھا ہے کہ ’’ہم مقامی قوانین کی پیروی کرنے کے پابند ہیں، اور بعض اوقات ایسے پچیدہ مسائل سامنے آ جاتے ہیں جن پر ہم حکومتوں کے ساتھ اتفاق نہیں کرتے‘‘۔

تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ چین میں ایپل نے کن ضابطوں کی خلاف ورزی کی ہے۔ قرآن مجید ایپ کا اپنے بارے میں کہنا ہے کہ دنیا بھر میں 35 ملین مسلمان اس پر بھروسہ کرتے ہیں۔

ایپ بنانے والی کمپنی پی ڈی ایم ایس نے ایک بیان میں کہا کہ ’’ایپل کے مطابق ہماری ایپ قرآن مجید کو چین میں ایپ اسٹور سے اس لیے ہٹایا گیا کیونکہ اس میں غیر قانونی مواد تھا‘‘۔ کمپنی نے کہا کہ ’’ہم مسئلے کے حل کے لیے چین کی سائبر اسپیس انتظامیہ اور دیگر حکام سے رابطے کی کوشش کر رہے ہیں‘‘۔

کمپنی کے مطابق چین میں دس لاکھ افراد ان کی ویب سائٹ استعمال کرتے تھے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube